جرائم و حادثات

حیدرآباد میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد: شہرکے علاقہ اوپل میں ایک شوہرنے بیوی کا قتل کردیا۔ دیپک کمارنامی شخص اپنی بیوی دیویہ اوردونوں بچوں کے ساتھ کارمیکا نگرمیں رہتا ہے۔ کل رات شوہربیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد برہم شوہرنے خنجرسے اپنی بیوی پرمتعدد وارکردئیے جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ کہا جارہا ہے کہ شوہراپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button