جرائم و حادثات

خاتون ڈپٹی کلکٹر کے کمرہ میں گھسنے کی کوشش کرنے والا ٹرینی ڈپٹی تحصیلدار گرفتار

حیدرآباد _ 31 جنوری ( اردولیکس) آندھراپردیش میں خاتون ڈپٹی کلکٹر کے کمرہ میں گھسنے کی کوشش کرنے والے  ٹرینی ڈپٹی تحصیلدار کو گرفتار کرلیاگیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ستیش نامی نوجوان ضلع گنٹور کے اے پی ایچ آر ڈی آئی ٹریننگ سنٹر میں ڈپٹی تحصیلدار کے طور پر ٹریننگ حاصل کر رہا ہے۔ اسی سنٹر  میں ایک خاتون  ڈپٹی کلکٹر کی ٹریننگ کے انتظامات کی ذمہ داری دی گئی ۔ ستیش پیر کی آدھی رات کو وی کے این کے اپارٹمنٹ گیا جہاں یہ خاتون ڈپٹی کلکٹر قیام کی ہوئی ہے۔ اس نے ڈپٹی کلکٹر کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پر خاتون ڈپٹی کلکٹر نے 112 پر  اس واقعہ کی شکایت پولیس سے کی۔بعد ازاں منگل گری رورل پولیس نے ڈپٹی تحصیلدار کو گرفتار کر لیا۔

چند دن قبل حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں ایک خاتون آئی اے ایس عہدیدار سمیتا سبھروال کی قیام گاہ پر بھی ایک ڈپٹی تحصیلدار گھسنے کی کوشش کی تھی جس پر سمیتا سبھروال نے فوری  سیکوریٹی اہلکاروں کو چوکس کرتے ہوئے اسے گرفتار کروایا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button