مبارکباد

محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس کو خادمین امت تنظیم کی جانب سے مثالی صحافی – آفتاب صحافت ایوارڈ

نظام آباد/یکم مئی (پریس نوٹ) خادمین امت تنظیم ناندیڑ کی جانب سے ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی الحاج محمد یوسف الدین خان( بی اے پی جی ڈی یم‌ ٹی یو) ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نظام آباد مسلمہ حکومت تلنگانہ کی 30سالہ دیرینہ طویل بے لوث صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں” مثالی صحافی- آفتاب صحافت ایوارڈ "صدائے اردو سوسائٹی و سینئر سٹیزن ویلفئیر سوسائٹی نظام آباد کے اشتراک سے کلاسک فنکشن ہال قلعہ روڈ پر منعقدہ جلسہ عید ملاپ و خصوصی اجلاس میں مرزا افضل بیگ تیجان صدر صدائے اردو سوسائٹی کے ہاتھوں ایوارڈ و توصیف نامہ سے نوازا گیا خادمین امت کے عہدیدار وں جن میں قابل ذکر ممتاز عالم دین مفتی صادق محی الدین فہیم حیدرآباد ،مفتی عابد صادق ، عبدالرحمن صدیقی ایڈوکیٹ ، نے توصیف نامہ پر دستخط مہر کرتے ہوئے تحریر فرمایا کہ الحمد اللہ موصوف نے اللہ کی عطاء کردہ صلاحیتوں سے میدان صحافت میں گراں قدر کردار ادا کرتے ہوئے سماجی ضرورت کی تکمیل کا ذریعہ بن رہے ہیں لہذا موصوف کو "مثالی صحافی -آفتاب صحافت ایوارڈ” پیش کیا جاتا ہے

شہ نشین پر مفتی سعید اکبر صدر مجلس ختم نبوت نظام آباد ، مولانا حافظ اسماعیل عارفی صدر حج سوسائٹی ، مولانا حافظ سید سمیع اللہ قاسمی صدر ضلع جمعیت العلماء محمد فیاض الدین اسلم کارگزار صدر سینئر سٹیزن ویلفئیر سوسائٹی ،مولانا حافظ احسان احمد سثی صدر جمعیت العلماء ، محمد نصیر الدین موظف لکچرر و سکریٹری حج سوسائٹی ، موجود تھے محمد یوسف الدین خان کو مثالی صحافی- آفتاب صحافت ایوارڈ سے نوازے جانے پر سینئر جرنلسٹ احمد علی خان ، حافظ صدیق وفا ، ڈاکٹر سمیع امان، ایم ماجد ڈائریکٹر لنک کمپیوٹرس، محمد انور خان ایڈیٹر روزنامہ ہلچل تلنگانہ ، محمد رضی الدین اسلم پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج درپلی ،ایم اے متین نائب صدر صدائے اردو اردو،محمد نہال احمد سکریٹری صدائے اردو ، محمد عبدالملک شارق ڈائریکٹر انٹریگل فاؤنڈیشن اسکول، محمد اکبر صدر مسلم ویلفئیر سوسائٹی، مسعود احمد اعجاز، ایم اے ستار، اے ایس آئی، شیخ فاروق احمد صدر مدرس ماڈرن پرائمری اسکول, گولڈن کیر سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران محمد اعجاز، خلیل الرحمٰن، محمد فصیح، ، سیعد احمد شالیمار ، فضل ، عبد الرحیم ، سید احمد سابق کارپوریٹر، محمد افتخار الدین این آر آئی، ڈاکٹر محمد عاصم کے علاوہ مختلف سوسائٹی کے عہدیداروں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button