جنرل نیوز

کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر 7 فروری کو عظیم الشان 28 ویں معراج النبی کانفرنس

بیرونی مہمان مقررین عالمی شہرت یافتہ عالم دین علامہ احمد رضا منظری (بریلی شریف ) و عالمی شہرت یافتہ ، خطیب ِ ماریشیس علامہ غفران رضا قادری (ماریشیس )

محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی عظیم الشان اٹھائیسویں معراج النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد7/ فبروری 2024ء بروزچہارشنبہ بعد نمازِ عشاء بمقام : گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئیگا ۔ اس کانفرنس میں تشریف لانے والے پہلے مہمان مقرر عالمی شہرت یافتہ عالم دین ‘ مفکر اسلام ، خطیب ماریشیس ‘ سیاح یوروپ و ایشیاء و آفریقہ حضرت العلامہ مفتی غفران رضا قادری کا شمار ہند و پاک کے علاوہ یوروپ و ایشیاء کے عظیم اکابر علماء کرام میں ہوتا ہے۔ آپ سنی رضوی انٹرنیشنل سوسائٹی مورشیس و ساوتھ آفریقہ کے ڈائرکٹر ہیں ۔ اسکے علاوہ آپ جامعہ خوشتر رضائے فاطمہ ماریشیس کے ناظم اعلیٰ ہیں ۔ آپ کے شب و روز دین متین کی تبلیغ و اشاعت میں گذرتے ہیں ۔الحمد للہ آپ دنیا بھر کے کئی ممالک کا دورہ کرچکے ہیں اور آپکے خطابات کا چرچہ نہ صرف ہند و پاک بلکہ یوروپ و ایشیاء کے کئی ممالک میں ہوتا ہے ۔ آپ کے بصیرت افروز خطابات سے لاکھوں لوگ فیضیاب ہوچکے ہیں ۔ کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی دعوت پر آ پ اس عظیم الشان کانفرنس میں تشریف لارہے ہیں ۔ دوسرے مہمان مقررعالمی شہرت یافتہ عالم دین ، خطیب الہند ، مقرر شعلہ بیان حضرت العلامہ محمد احمد رضا منظری (بریلی شریف )کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ۔ آپکا شمار بھی ہندوستان کے اکابر علمائے اہل سنت میں ہوتا ہے آپ جامعہ منظر اسلام بریلی شریف سے فارغ ہیں ۔ آپکے خطابات ہندوستان کی کئی ریاستوں جیسے ممبئی ، اترپردیش ، مغربی بنگال ، آسام کے علاوہ بیرون ملک ساوتھ افریقہ ، ڈربن و دیگر ممالک میں مقبول و معروف ہیں ۔ آپکے فیضانِ خطابت سے لاکھوں قلوب جلا پاچکے ہیں ۔کمیٹی کی دعوت پر خصوصی طور حیدرآباد تشریف لارہے ہیں ۔ کانفرنس میں تشریف لانے والے تیسرے مقرر ممتاز و معروف سیاستداں ، بے باک قائد ، عالیجناب سی ایم ابراہیم صاحب ( سابق مرکزی منسٹر) کی خصوصی آمد و خطاب ہوگا ۔ کانفرنس کی قیادت پیر طریقت حضرت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی صاحب ( شرفی چمن ) ، صدارت حضرت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی صاحب ، سرپرستی حضرت مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی صاحب، نگرانی عالیجناب محمد شوکت علی صوفی صاحب کرینگے ۔ مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا حافظ سید شاہ محمد حسینی پیر الحسینی الرضوی القادری الطاہری صاحب ، حضرت مولانا محمد اخلاق اشرفی صاحب ، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی صاحب ، عالیجناب افتخار شریف صاحب (حال مقیم امریکہ )، ڈاکٹر حیدر یمنی صاحب ، ڈاکٹر مجیب شاہد صاحب ، ڈاکٹر محمد عظیم برکاتی (ایڈوکیٹ) ، ڈاکٹر خالد غلام محی الدین قادری صاحب ، ڈاکٹر سید قمر قادری صاحب ، ڈاکٹر غوث قادری ،جناب سید اعزاز محمد قادری (اعجاز پریس) شرکت کرینگے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری کلیم الدین حسان صاحب کی قرات سے ہوگا ۔ بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں معروف ثناء خوانِ رسول ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی صاحب ( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے ۔ مقامی علماء کرام میں حضرت العلامہ ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی (کامل الحدیث جامعہ نظامیہ)، مولانا حافظ و قاری محمد اقبال احمد رضوی القادری ، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی ) کے بھی خطابات ہونگے ۔ نیز اس کانفرنس میں دورِ حاضر میں اُمت ِمسلمہ کیلئے درپیش چیالنجس اور اس کاحل ، معراج النبی ﷺ قرآن و احادیث کی روشنی میں ، نماز کی فضیلت اور ترک نماز کے عذابات پر بصیرت افروز خطابات ہونگے ۔ سابقہ کانفرنسوں میں فرزندان توحید کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ پر وسیع تر نشستوں کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ پینے کے پانی اور پارکنگ کی بہتر سہولت رہیگی۔ حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع میں بھی کام تیزی سے جارہی ہے الحمد للہ رحمت عالم کمیٹی مسلسل 28سالوںسے اپنے دینی ، اصلاحی و تبلیغی مشن کو جاری رکھے ہوئے دورِ حاضر میں اُمت مسلمہ کو متحد کرنے اور نماز کی فضیلت و اہمیت ودین متین کی صحیح تعلیمات سے آگاہ کرنے انکے ایمان و عقیدہ کے تحفظ کیلئے کمیٹی اپنی خدمات میں مصروف ہے محمد شاہد اقبال قادری ( صدر رحمت عالم کمیٹی ) نے کہا کہ معراج النبی کانفرنس اور تحریک صلوٰۃ و تحریک حجاب کے اس مقصد کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے محمد عادل اشرفی ، محمد قادر خان قادری ، محمد عبدالمنان عارف قادری ، سید طاہر حسین قادری ، محمد عبید اللہ سعدی قادری شرفی ، مولانا ممتاز اشرفی نے تمام برادران اسلام سے گذارش کی ہے اس عظیم الشان کانفرنس کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button