تلنگانہ

برقعہ پوش لڑکی کو طمانچہ رسید کرنے کے واقعہ پرعوام کی برہمی۔ جگتیال ضلع میں مسلمانوں کا احتجاج _ خاطی سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ

جگتیال _ 10 مئی ( اردولیکس) آرٹی سی بس میں سفرکے دوران سیٹ کے مسئلہ پر ہوئی معمولی بحث وتکرار کے بعد سب انسپکٹر پولیس کی جانب سے برقعہ پوش لڑکی کو طانچہ رسید کرنے کے واقعہ کی اطلاع کے بعد جگتیال ضلع کے مسلمانوں میں برہمی کی لہر دوڑ گئی۔جگتیال کے علاوہ کورٹلہ اور میٹ پلی میں مسلمانوں نے سڑک پر احتجاج کیا

اورسب انسپکٹر اور کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس واقعہ پر جگتیال مجلس کے صدر  یونس ندیم اور مجلس کے دیگر قائدین نے جگتیال کے دورے میں مصروف رکن کونسل کویتا اور رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار اور ضلع ایس پی جگتیال سے ملاقات کرتے ہوئے خاطی سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جبکہ کانگریس لیڈر سراج الدین منصور اور دیگر قائدین نے ڈی ایس پی سے نمائندگی کی

مسلمانوں کے شدید احتجاج کے بعد جگتیال پولیس نے سب انسپکٹر انیل کے خلاف آئی پی سی کے دفعات 290، 323، اور 341 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button