جنرل نیوز

عادل آباد کے صحافیوں کے ایک وفد کی رکن اسمبلی جوگورامنا سے ملاقات ۔ تمام اہل صحافیوں کو مکانات کی تعمیر کے لئے اراضی مختص کرنے کا کیا مطالبہ

عادل آباد۔10/مئی(اردو لیکس)سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا سے عادل آباد پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے ایک وفد نے ضلع پریشد دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے تمام صحافیوں کو مکانات کے لئے اراضی مختص کرنے کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت حوالے کی

۔رکن اسمبلی جوگورامنا سے ملاقات کرنے والے صحافیوں کے وفد میں رویبیرکورور وینکٹیش،کنڈلا مہیندر،روی بھائی،راجیش،ایم سریش،شیخ معیز،جی نریش،سارنگاپنی،سدھاکر،انجیا،خضر احمد یافعی،عصمت علی،روڈا دیوی داس،ایڈاپو رویندرابھیلاش،،سبھاش،کمالا سوامی،نلیش اور دیگر شامل ہیں۔اس موقع پر خوشگوار ماحول میں رکن اسمبلی جوگورامنا سے مذکورہ صحافیوں نے صحافیوں کے مختلف مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے تمام مسائل کی یکسوئی کے لئے اقدامات کرنے اور مکانات کی تعمیرات کے لئے اراضی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے تمام اہل صحافیوں کو جلد اراضی مختص کرنے پر زور دیا۔رکن اسمبلی جوگورامنا نے صحافیوں کے مسائل بالخصوص مکانات کی تعمیر کے لئے اراضی مختص کرنے سے متعلق کہاکہ وہ پہلے ہی ضلع کلکٹر کو اس سلسلہ میں ایک لیٹر روانہ کرچکے ہیں

 

اور ضلع کلکٹر کو اس سلسلے میں سرکاری جگہ کا تعین کرتے ہوئے صحافیوں کو اراضی مختص کرنے کی خواہش بھی کی ہے۔جوگورامنا نے اندرون چند ماہ تمام صحافیوں کو اراضی مختص کرنے سے اتفاق کرتے ہوئے صحافیوں کی خدمات کی ستائش بھی کی

 

۔انہوں نے اس بات کی بھی یقین دھانی کرائی کے وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کی خاطر آگے بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔اخیر میں وفد میں شامل تمام صحافیوں نے رکن اسمبلی سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button