جرائم و حادثات

شادی کیلئے کررہا تھا ہراساں _ لڑکی نے کردیا نوجوان کا قتل ، تلنگانہ کے ملوگو ضلع میں واردات

ورنگل _ 31 مارچ ( اردولیکس) شادی کرنے کے لئے مسلسل دباؤ  اور ہراسانی برداشت نہ کرتے ہوئے ایک   لڑکی  نے نوجوان کو چاقو سے  وار کر کے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ملوگو ضلع کے ایٹو نگرم  میں گذشتہ رات کو پیش آیا۔ ایٹو  نگرم پولیس کے مطابق، امبیڈکر نگر، ایٹو نگرم کا  30 سالہ  سری نواس  اور  28 سالہ  سنگیتا بچپن سے ہی دوست ہیں۔ سنگیتا کے والدین اور  بہن بھائی نہیں ہیں۔ غیر شادی شدہ. نوجوان خاتون اپنی نانی کے گھر مزدوری کر کے رہتی ہے۔

 

سرینواس شادی شدہ تھا لیکن اس کی بیوی نے اسے کچھ سال پہلے چھوڑ دیا تھا۔ تب سے وہ مزدوری کر کے تنہا زندگی گزار رہا تھا ۔ سری نواس کئی سالوں سے سنگیتا کو اس سے شادی کرنے کے لیے تنگ کر رہا تھا ۔ جبکہ سنگیتا نے کئی مرتبہ شادی کی پیشکش مسترد کردی تھی کافی تنگ کرنے پر اس نے پولیس میں سرینواس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا تھا  جیل سے باہر آنے کے بعد وہ اس کے ساتھ شدید زیادتی کرتا رہا۔ اور گذشتہ رات 9 بجے سنگیتا کے گھر گیا۔ کافی  پکارنے پر دروازہ نہیں کھولا۔ رات 12 بجے وہ دوبارہ سنگیتا کے گھر پہنچ کر دستک دینے لگا ۔ جس پر  سنگیتا نے دروازہ کھولا اور سرینواس کو گھر میں لے گئی ۔ سرینواس نشہ کی حالت میں تھا جس پر سنگیتا نے اس پر چاقو سے دیوانہ وار حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔ اور رات دو بجے پولیس اسٹیشن پہنچ کر خود سپرد ہوگئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button