نیشنل

ایگزٹ پول کے وقت میں تبدیلی۔ کچھ ہی دیر میں معلوم ہوگا عوام کا رجحان

حیدرآباد: تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے دیگر چار ریاستوں مدھ پردیش راجستھان، چھتیس گڑھ اور میزورم میں پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

 

تلنگانہ میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی سب کی نظریں پانچ ریاستوں کے ایگزٹ پول پر ہوں گی، الیکشن کمیشن نے قبل ازیں یعنی جمعرات 30 نومبر کی شام ساڑھے چھ بجے تک ایگزٹ پول پر پابندی عائد کر دی تھی لیکن آج اچانک وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب یہ پابندی شام ساڑھے پانچ بجے تک ہی نافذ رہے گی،

 

ساڑھے پانچ بجے کے بعد ایگزٹ پول جاری کئے جا سکتے ہیں۔ ساڑھے پانچ بجے کے بعد مختلف ایجنسیز کے ایگزٹ پولز آنا شروع ہو جائیں گے۔ حقیقی نتائج کا علم تین دسمبر کو ہوگا لیکن ایگزٹ پول سے پانچ ریاستوں کے انتخابات کے نتائج کا رجحان معلوم ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button