جنرل نیوز

حکومت تلنگانہ کو اردو سے کوئی دلچسپی نہیں

ٹمریز کے بہانے ضلع نرمل میں اردو کے 12مدارس بند،بھینسہ میں ایم اے لطیف کے اعزاز میں تہنیتی تقریب : ایڈیٹر دبنگ صحافت رشید عالم ودیگر کا خطاب

نرمل13/فبروری( پریس ریلیز) بھینسہ شہر میں ادارہ روزنامہ دبنگ صحافت کی جانب سے بے باک نیڈر قائد وضلع جنرل سکریٹری میناریٹی کانگریسی ایم اے لطیف کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد بھینسہ کے الفلاح ہائی اسکول میں عمل میں آیا۔

اس تقریب کی صدارت ایڈیٹر انچیف روزنامہ دبنگ صحافت رشید عالم الحفیظی نے کی جبکہ مہمانان خصو صی کی حیثیت سے محسن بن محمد سب ایڈیٹر دبنگ صحافت،عبدالاحد ساحل ایڈیٹر انچیف گلوبل ایکسپریس،محمد امین پٹیل نامہ نگار حلقہ اسمبلی مدھول،ڈاکٹر واصف قمر جنرل سکریٹری جمعیت علماء ہند بھینسہ نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رشید عالم الحفیظی نے کہا کہ ہماری نئی نسل کے بچوں کو اردو ذریعہ تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے کی کوشش کریں کیونکہ جس قوم کو مادری زبان پر عبور حاصل نہیں ہوتا وہ قوم کبھی ترقی کے منازل طئے نہیں کرسکتی اور حکومت تلنگانہ اردو کیلئےصرف بلند بانگ دعوے کرتی ہر موڑ پر نظر آرہی ہے ریاست میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا مقامد دیا گیا جو برائے نام ہے ٹمریز کے بہانے ضلع نرمل میں اردو کے12مدارس بند کردئے گئے،انہوں نے جناب ایم اے لطیف کی قوم وملت کیلئے بے لوث خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ کوئی بھی کام حسن نیت کے بغیر ترقی اوردرجہ کمال تک نہیں پہنچتا ہے کووڈ میں ایم اے لطیف نے وقت واحد کئی افراد کی امداد کو ترجیح دیا اس وقت لوگ ایکدوسرے سے ملنا جلنا گوارہ نہیں کررہے تھے انکی اسطرح فسادات میں بھی امداد کی مثالیں ہیں ،

رشید عالم نے کہا کہ ایم اے لطیف نے حال ہی میں بھینسہ کے مسلم شادی خانہ اور اردو گھروں کے فنڈ کو اپنی نمائندگی کے ذریعہ واپس جانے سے روکواکر حکومت وقت کو افتتاح کرنے پر مجبور کردیا، اگر ارادہ اور حوصلہ بلند ہو تو دنیا میں کوئی کام مشکل نہیں ہے،عز م مصمم کی وجہ سے کئی بار ایسے معجزے دیکھنے میں آئے ہیں رشید عالم نے ایم اے لطیف کو یہ پیام دیا کے وہ کسی کے اوٹ پٹانگ باتوں میں آکر اپنے حوصلوں کو پست نہ کریں بلکہ آگے اپنی منزل کی طرف بڑھتے جائیں قوم کا ہر باشعور فرد آپ کے پیچھے ہیں اور ادارہ دبنگ صحافت آپکی ہمت افزائی کرتے ہوئے آپکے شانہ بہ شانہ چلنے تیار ہوچکا ہے اس تقریب سے عبدالاحد ساحل،محسن بن محمد،ڈاکٹر واصف قمر،طیب بن صلاح کے علاوہ ایم اے لطیف نے بھی خطاب کیا جبکہ دبنگ صحافت بھینسہ کے رپورٹر محمد عرفان احمد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مولانا فیروز جامعی نظیری نے نظامت کے فرائض کو بحسن خوبی انجام دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button