تلنگانہ

گروہا لکشمی اسکیم کے لئے درخواست داخل کرنے کی جمعرات 10 اگست کو آخری تاریخ

حیدرآباد _ 9 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے ذاتی زمین رکھنے والے بے گھر خاندانوں کو مکان کی تعمیر کے لئے مالی امداد فراہم کرنے ” گروہا لکشمی ” اسکیم شروع کی ہے جس کے ذریعہ ہر خاندان کو مکان کی تعمیر پر فی کس 3 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔

 

اس اسکیم کے تحت ریاست بھر میں اہل خاندانوں سے درخواستیں قبول کی جا رہی ہیں درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ جمعرات 10 اگست مقرر کی گئی ہے اب تک جن افراد نے درخواستیں داخل نہیں کی ہیں وہ کل تک درخواست داخل کریں۔

 

عہدیداروں نے بتایا کہ گروہا لکشمی اسکیم کے پہلے مرحلے کی درخواستوں کی اسکریننگ کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد اس ماہ کی 20 تاریخ تک استفادہ کنندگان کی فہرست کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 10 اگست تک موصول ہونے والی درخواستوں کو پہلے مرحلے میں موقع دیا جائے گا۔

 

دوسرے مرحلے میں 10  تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر کی ہدایت پر  درخواستوں کی جانچ کی جائے گی اور اہل امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ضلعی وزیر کی منظوری سے مستحقین کی فہرست تیار کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button