انٹر نیشنل

یو اے ای۔ مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی کے لیے کمپنیوں اور اداروں پر نئی پابندی 

ریاض ۔ کے این واصف

خلیجی ممالک میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں غیر ملکی باشندوں کی اکثریت پانچ دہائیوں سے زائد عرصہ سے ہے۔ لیکن پچھلے چند برس سے ان ممالک میں مقامی باشندوں کو ملازمتیں فراہم کرنے مہم جاری ہے اور اس سلسلہ میں قوانین بھی بنائے گئے ہیں۔  اماراتی وزارت افرادی قوت کی جانب سے اماراتی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے دوسرے مرحلہ پرعمل درامد شروع کردیا۔

 

 

دوسرے مرحلے میں ایسی کمپنیاں اور ادارے جہاں کارکنوں کی تعداد 20 سے 49 ہے وہاں رواں برس 2024 کے دوران کم از کم ایک اماراتی شہری کو روزگار فراہم کرنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ امارات الیوم کے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے ایسی کمپنیاں اور ادارے جہاں کارکن 20 سے زیادہ اور 49 سے کم ہیں ان کی مجموعی تعداد 12 ہزار کے قریب ہے جو 14 شعبوں میں کام کررہی ہیں۔

 

کابینہ کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ آئندہ برس 2025 میں ایک اور اماراتی شہری کو روزگار فراہم کرنا ضروری ہوگا جس کا مقصد بے روزگاری پرقابو پانا اور زیادہ سے زیادہ امارتی شہریوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے ٹیلی کمیونیکشن، انشورنس، رئیل اسٹیٹ، فنی، علمی اور اسی قسم کے دیگر شعبے، ایجوکیشن سیکٹر، صحت اور سوشل ورک کے علاوہ تفریح ، ہول سیل اور ریٹیل کاروبار، لاجسٹک اور سٹوریج اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

 

وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے قانون کے مطابق جن شعبوں کا ذکر کیا گیا ہے ان کے ذمہ داروں کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد قانون پر عمل درآمد کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button