جنرل نیوز

جناب فضل الرحمن خرم ڈائرکٹر ڈان ہائی اسکول کو ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی کی کتاب "فن تجوید و قرأت اور قراے کرام” کا تحفہ

حیدرآباد: جناب فضل الرحمن خرم ڈایریکٹر ڈان اسکول آف انسٹی ٹیوشن سے ان کے چیمبر میں ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی نے ملاقات کی۔ ان کے درمیان اردو کے فروغ اور ساری دنیا میں اس کی مقبولیت کے عنوان سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی کی کتاب "فن تجوید و قرأت اور قراے کرام” کا تحفہ قبول کرتے ہوئے جناب فضل الرحمن خرم نے کہا کہ یہ قرآن کریم اور اردو زبان کی عظیم خدمت ہے۔ واضح رہے کہ ڈان ہای اسکول تلنگانہ کا وہ واحد اسکول ہے جہاں ہر طالب علم کے لیے اردو سیکھنا لازم ہے۔

 

 

سابق میں خرم صاحب کے والد جناب رضی الرحمن مرحوم نے اردو زبان کے لیے پورے ہندوستان میں عظیم خدمت انجام دی ہیں پسماندہ علاقوں میں رہنے والے طالب علم ان کاخاص ہدف تھے وہ اپنے جیب سے خرچ کرتے ہوئے ان کو اردو سکھاتے جیل میں قیدیوں کو اردو سکھاتے ان کا تیار کردہ اردو کا بنیادی قاعدہ اردو اکیڈیمی دہلی سے شائع ہوا تھا اور آج بھی روزنامہ سیاست اسے شایع کرتا ہے۔ ڈایریکٹر صاحب نے بتایا کہ عنقریب ” دسویں جماعت کے بعد اردو کا مستقبل” کے عنوان سے وہ ایک لکچر کا اہتمام کرنے والے ہیں اس موقع پر جناب راشد علی ہاشمی (منصف) بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button