جنرل نیوز

عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ایڈیشنل کلکٹر عادل آباد نے عہدیداروں کے ہمراہ کنٹالا آبشار کا کیا دورہ

عادل آباد ایڈیشنل کلکٹر رضوان باشاہ شیخ نے کہا کہ طلباء سیاحتی مقامات کی سیر کریں گے تو ان کا جوش دوبالا ہو جائے گا۔عالمی یوم سیاحت کے موقع پر انہوں نے عہدیداروں اور طلباء کے ساتھ کنٹالا آبشار کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کی خوبصورتی کا نظارہ کیا۔حال ہی میں عادل آباد میں منعقدہ مضمون نگاری اور مصوری کے مقابلوں میں جیتنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ڈسٹرکٹ ٹورازم آفیسر روی کمار،ڈی ای او پرنیتا،ڈی آر ڈی او کشن،سرپنچی اشوک،سیکٹرل آفیسر نرسیا، ادے شری،نارا یانا و دیگر اس موقع پر موجود تھے۔

 

تصویر میں عادل آباد مجالس مقامی کے ایڈیشنل کلکٹر رضوان باشاہ شیخ کنٹالا واٹر فالس میں طلباء اور عہدیداروں کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button