جنرل نیوز

وزیر داخلہ محمد محمود علی سے سید جعفر حسین صدر حسینی فاونڈیشن کی قیادت میں وفد کی ملاقات

حیدرآباد۔27/جون(سفیر نیوز)وزیر داخلہ ریاست تلنگانہ جناب محمد محمود علی صاحب سے آج جناب سید جعفر حسین صدر حسینی فاونڈیشن کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کرتے ہوئے کربلائے معلی،نجف اشرف اور دیگر مقدس مقامات پر ریاست تلنگانہ کے شہریوں کے لئے جناب محمد محمود علی صاحب نے دعاء کی اور بالخصوص جو لوگ حسینیت کا پیغام عام کر رہے ہیں انکے لئے بھی خاص دعا کی ۔اس کے لئے سید جعفر حسین نے وزیر موصوف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔

 

 

اس کے علاوہ اس موقع پر آنے والے ماہ محرم الحرام ‘ایام عزا ‘بالخصوص یوم عاشورہ ‘جلوس عاشورہ میں تنظیم جعفری حیدرآباد کے اشتراک سے ہونے والے مفت میڈیکل کیمپ میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہوئے اس اقدام کی ستائش کی اور حاضر ہونے کا تیقن دیا ۔انشا اللہ اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں وزیر داخلہ بھی شریک رہیں گے۔

 

 

اسکے علاوہ صدر حسینی فانڈیشن جناب سید جعفر حسین نے تلنگانہ کے زائرین کے لئے سر زمین عراق بالخصوص کربلا معلی میں حسینی بھون کی تعمیر کے لئے تجویز پیش کی ۔جس پر جناب محمد محمود علی نے کہا کہ انشا اللہ حکومت اس پر غور کریگی کیونکہ تلنگانہ سے جو لوگ سر زمین عراق زیارت کے لئے جاتے ہیں انکے رہائش کے لئے انتظام ہونا ضروری ہے اور اس بات کو انہوں نے مثبت انداز میں لیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔کربلا معلی میں روضہ امام حسین کے زیارت کے تاثرات پیش کئے اور اپنے اظہار عقیدت بھی بیان کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ مجھے مقدس مقامات کی زیارت کا شرف حاصل ہوا جو میرے لئے ایک اعزازہے۔واضح رہے کہ جناب محمد محمود علی صاحب اپنے افراد خاندان کے ساتھ حال ہی میں عراق کا دورہ کیا تھا بغرض زیارات۔ اس موقع جناب سید مجتبیٰ حسین زیدی صاحب،جناب سجاد علی صاحب اور جناب باقر علی صاحب بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button