تلنگانہ

حیدرآباد میں کار کی مرمت کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے میکانک کی موت

حیدرآباد _ 13 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد میں کار کی مرمت کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے میکانک کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ شہر کے علاقہ ونستھلی پورم کے ایک شوروم میں پیش آیا۔اس میکانک کی شناخت 36سالہ جنگاریڈی کے طورپر کی گئی ہے جو کار کی مرمت کا کام کررہا تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجہ میں وہ گر پڑا۔اس کے ساتھیوں نے اس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تاہم اس کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹرس نے اس کومردہ قراردیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button