جرائم و حادثات

سکندرآباد _ گنٹور ٹرین میں معمولی آگ لگنے کا واقعہ

سکندرآباد۔گنٹورٹرین میں معمولی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین میں تلنگانہ کے اسٹیشن گھن پور کے قریب یہ آگ اچانک لگی۔اس ٹرین کی جنرل بوگی میں اچانک آگ دیکھ کر مسافرین خوفزدہ ہوگئے جنہوں نے فوری طورپر ریلوے کے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد اسٹیشن گھن پور کے قریب ٹرین کو روک دیاگیا اور مسافرین نیچے اتر گئے۔ ریلوے عہدیداروں نے آگ بجھائی جس پر مسافرین نے راحت کی سانس لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button