جرائم و حادثات

مٹن کھانے کے مسئلہ پر جھگڑا۔حیدرآباد میں دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں مٹن کھانے کے مسلہ پر ہوئے جھگڑے میں ایک نوجوان کی جان چلی گئی۔

 

سکندر آباد علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق گول بائی بستی کے رہنے والے چاری اور اجئے نے اتوار کی رات شراب نوشی کی جس کے بعد ان کے درمیان مٹن کھانے کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا۔

 

برہمی کے عالم میں اجئے نے چاری پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button