تلنگانہ

پرینکا گاندھی کا 25 نومبر کو کھمم شہر کے ویرا روڈ پر روڈ شو _ کامیاب بنانے محمد جاوید کی اپیل

پرینکا گاندھی کا 25 نومبر کو دورہ کھمم۔۔۔ کھمم شہر کے ویرا روڈ پر پریانکا گاندھی کا روڈ شو۔۔۔ پریانکا گاندھی کے روڈ شو کو کامیاب بنانے کی اپیل۔۔۔ محمد جاوید

 

نومبر 25  بروز ہفتہ اے آئی سی سی کی جنرل سیکریٹری محترمہ پریانکا گاندھی کھمم شہر کا دورہ کرتے ہوئے روڈ شو میں حصہ لیں گی ۔ محمد جاوید کھمم سٹی کانگریس صدر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ متحدہ کھمم ضلع میں محترمہ پریانکا گاندھی 30 نومبر کو منعقدہ اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس امیدواروں کے حق میں مھم چلاتے ہوئے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کریں گی کھمم شہر میں پریانکا گاندھی کا روڈ شو 25 نومبر بروز ہفتہ کھمم کے ویرا روڈ کے ڈاکٹر بیم راؤ امبیڈکر چورہ سے کھمم کے قدیم آر ٹی سی بس اسسٹانڈ تک پریانکا گاندھی کا روڈ شو منعقد ہے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی محمد جاوید نے کھمم شہر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ پریانکا گاندھی کے روڈ شو میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر کامیابی سے ہم کنار کریں پریانکا گاندھی کے روڈ شو کے ضمن میں کھمم ٹرافک پولیس کی جانب سے تحدیدات عائد کردیے گیے اور ٹرافک کو کسی قسم کا خلل نہ ھو اس کے لیے پولیس کی جانب سے علیحدہ روٹ جاری کیاگیا پریانکا گاندھی کے دورے کے پیش نظر پولیس کا سخت بندو بست کیاگیا اور صحافیوں کو بھی خصوصی کارڈز جاری کیے گئے واضح رہے کہ پریانکا گاندھی کا کھمم شہر میں پہلی مرتبہ آمد ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button