جرائم و حادثات

بیوی کے بھائیوں کا جھگڑا چھڑانے کے دوران بہنوائی سید نعیم کی موت _ تلنگانہ کے جگتیال میں افسوسناک واقعہ

جگتیال _ 5 مئی ( اردولیکس) دو برادر نسبتی کی لڑائی روکنے کی کوشش میں بہنوئی کی موت ہوگئی ۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے جگتیال شہر میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جگتیال شہر کے وجیہ پوری کالونی کے رہنے والے دو بھائی حیات اور تاج کے درمیان ماں وزیر بی کو ہر ماہ ملنے والے  2 ہزار روپے وظیفہ کی رقم کی تقسیم کے معاملے میں لڑائی ہوگئی اور یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مار پیٹ کرنا شروع کردیئے۔اسی دوران گھر میں موجود ان کے بہنوئی سید نعیم نے دونوں کی لڑائی روکنے، پہنچ گئے اس دوران دھکم پیل میں نعیم کا سر دیوار کی بیسمنٹ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button