جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک کروڑ 33 لاکھ روپے کی ڈرگس ضبط _ چار افراد گرفتار

حیدرآباد _ 6 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد کہ سائبرآباد پولیس نے ڈرگس سپلائی کرنے والے ایک  گروہ کے چار ارکان بشمول نائیجیریائی باشندہ کو گرفتار کرلیااوران کے قبضہ سے 300گرام کوکین ضبط کی جس کی قیمت ایک کروڑ 33 لاکھ بتائی گئی ہے ۔ایک اطلاع پر سائبرآباد اسپیشل آپریشنس ٹیم نے رائے درگم پولیس کے ساتھ مل کر اس گروہ کو پکڑا جس نے گوا سے ممنوعہ اشیا کومنتقل کیا تھا اور شہرحیدرآباد میں گاہکوں کو یہ ممنوعہ اشیا سپلائی کی جارہی تھی۔کمشنر پولیس سائبرآباد اسٹیفن رویندرا نے کہاکہ یہ گروہ 18 ہزارروپئے میں ایک گرام کوکین سپلائی کررہا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button