جنرل نیوز

محبوب نگر میں کل جماعتی مسلم رابط کمیٹی کا راجہ سنگھ کی گستاخی کے خلاف احتجاج _ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج

محبوب نگر: 23 اگسٹ (اردو لیکس) کل جماعتی مسلم رابط کمیٹی محبوب نگر کی جانب سے آج معلون راجا سنگھ بی جے پی ایم ایل اے گوشہ محل حیدرآباد کی کل حضور اقدس صلی الله عليه وسلم کی شان اقدس میں بے ادبی اور شان رسالت میں ناز یبا الفاظ کے خلاف محبو ب نگر کے کل جماعتی قایدین نے شدید احتجاج کیا اور اس کے خلاف کلکٹر آفس پہنچ کر جوائنٹ کلکٹر محبوب نگر تجس نندو لال صاحب اور اس پی محبوب نگر ایس وینکٹیشورلو صاحب سے مسلم وفد نے ملاقات کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا اس معلون کو پی ڈی ایکٹ کا قانون لگاکر جیل بہجنے اور اسکو ایم ایل اے شپ سے برخواست کرنےکا مطالبہ کیااس وفد میں محسن خان کنوینر مسلم رابط کمیٹی محبوب نگر ،محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ صدر ضلع مجلس محبوب نگر ،کی قیادت میں ایک وفد پہنچ کر احتجاج کیا وفد میں انوار پاشاہ رکن وقف تحفظ کمیٹی ،حنیف احمد،سید افروذ شاہ قادری ،مرذا قدوس بیگ،سید سعادت الله حسینی کونسلر و فلور لیڈر مجلس’ عبدالرشید مشتاق کونسلر مجلس ،مزمل محی الدین کونسلر مجلس، محمد جہانگیر قادری سابق کونسلر مجلس،وحید شنا،محمد الیاس مجاہد قادری یوتھ لیڈر مجلس، سجو پہلوان عسی عمودی ،حافظ ادریس سراجی، ابراہیم قادری ،طیب باشوار، عبدﷲ سنی، سفیان ایس آئی او، خواجہ عظمت علی،محمد اویس،متین قادری، شیخ حامد، نظام الدین ،صادق حسن ،محمد مویز،محمد عبد الرحمان جم محمد سلیم ،اور دیگر موجود تھے ،

متعلقہ خبریں

Back to top button