نیشنل

دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسودیا کو سی بی آئی کی نوٹس

نئی دہلی _ 16 اکتوبر ( اردولیکس) دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسودیا کو سی بی آئی نے شراب گھوٹالے کے سلسلے نوٹس جاری کی ہے اور  پیر 17 اکتوبر کو صبح 11 بجے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ کے لئے حاضر ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سی بی آئی حکام کل ارون رام چندر پلئی سے بھی پوچھ گچھ کریں گے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سسودیا کے ساتھ گھوٹالے میں ملوث ہیں۔

 

دہلی کے چیف منسٹر منیش سسودیا نے ٹویٹر پر سی بی آئی نوٹس کا جواب دیا۔ "میرے گھر کی 14 گھنٹے تک تلاشی لی گئی۔ میرا بینک لاکر چیک کیا گیا۔ میرے آبائی شہر کی بھی تلاشی لی گئی۔ سی بی آئی کو کچھ نہیں ملا۔ اب پیر کو صبح 11 بجے انہوں نے مجھے تفتیش کے لیے سی بی آئی ہیڈ کوارٹر آنے کے لیے بلایا ہے۔ میں تحقیقات میں مکمل تعاون کروں گا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button