جنرل نیوز

میدک میں تھلسیمیا کے مریضوں کو خون کا عطیہ دینے والوں کی تہنیت

میدک 16اکتوبر(اردو لیکس نیوز)(ابو فیضان میدک)حیدرآباد کے شیورام پلی میں واقع تھلسیمیا اسکل سل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام تھلسیمیا سے متائثرہ معصوم بچوں کےلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کرنے والوں کےلئے منعقدہ تہنیتی تقریب میں جناب محمد سمیع الدین ٹی آر ایس پارٹی 11نمبر وارڈ کونسلر میدک کو بھی خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اور انہیں تھلسیمیا اسکل سل سوسائٹی کی جانب سے مومنٹو بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر اجلاس میں ڈاکٹر پریتی مینا،آئی اے ایس،پروجیکٹ ڈائرکٹر ٹی ایس اے سی ایس شریمتی بھاگوتی بلداوا جی،انڈسٹرالیسٹ اینڈ پھلانتھروپیسٹ،آزاد رپورٹر ابو ایمل کے علاوہ تھلسیمیا اسکیل سل سوسائٹی کے ذمہ داران اور تلنگانہ ریاست کے مختلف اضلاع میں تھلسیمیا کے مریضوں کےلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کرنے والے اہم افراد بھی موجود تھے۔علا وہ ازیں اس موقع پر محمد سمیع الدین کے ہمراہ جناب محمد یوسف،محمد لائق علی،محمد عمر علی،محمد کلیم،حافظ محمد فصیح الدین کے علاوہ دیگر موجودتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button