نیشنل

بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کا واقعہ

چندی گڑھ _ 6 جون ( اردولیکس ڈیسک)چندی گڑھ ایئرپورٹ پر بی جے پی نو منتخبہ رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت کو سی آئی ایس ایف کی ایک خاتون کانسٹیبل نے تھپڑ رسید کردیا جس پر ایرپورٹ پر کافی دیر تک کنگنا رناوت نے ہنگامہ آرائی کی اس دوران اداکارہ کے ساتھ موجود ایک شخص نے خاتون کانسٹیبل پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود سیکورٹی عملے نے اسے روک دیا اور خاتون کانسٹیبل کو حراست میں لے لیا

 

اسی دوران  کنگنا رناوت کی طرف سے دی گئی شکایت میں  انھوں نے کہا کہ وہ چندی گڑھ ایئرپورٹ پہنچی تھی۔ انہیں فلائٹ سے دہلی جانا تھا۔ جب وہ سیکورٹی چیک ان کے بعد بورڈنگ کے لیے جا رہی تھی تو  کلوندر کور نامی خاتون سی آئی ایس ایف کانسٹیبل یونٹ   نے اسے تھپڑ مار دیا۔ اس کے بعد کنگنا رناوت کے ساتھ سفر کرنے والے شخص میانک مادھور نے کلوندر کور کو تھپڑ مارنے کی کوشش کی۔تاہم  ملزمہ سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ۔

الیکشن جیتنے کے بعد، کنگنا رناوت بی جے پی میٹنگ میں شرکت کے لیے وِستارا ایئر لائنز کی پرواز  سے دہلی کے لیے روانہ ہو رہی تھیں، جب سیکورٹی چیک کے دوران ان کی ایک خاتون سپاہی کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔ کنگنا نے اس معاملے کی شکایت کرتے ہوئے خاتون فوجی کو نوکری سے ہٹانے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کنگنا نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ خاتون نے انہیں نہ صرف تھپڑ مارا بلکہ گالی گلوج بھی کی

 

اسی دوران خاتون کانسٹیبل کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ چینخ و پکار کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ پنجاب میں کسانوں کے احتجاج کی کنگنا رناوت نے توہین کی تھی کنگنا رناوت نے کہا تھا کہ پنجاب کی خواتین 100 اور 200 روپے لے کر کسان احتجاج میں بیٹھ رہی ہے خاتون کانسٹیبل نے کہا کہ اس احتجاج میں اس کی ماں بھی شامل تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button