جرائم و حادثات

تلنگانہ کے جگتیال شہر میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم

جگتیال _ 21 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال شہر کے پوچماں واڑہ اور ہنومان واڑہ  میں پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔عوام میں بھروسہ پیدا کرنے اور جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کے حصہ کے طورپر چلائی گئی اس مہم میں کئی پولیس  کی ٹیموں نے حصہ لیتے ہوئے نامناسب دستاویزات والی گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تقریبا 103بائیکس کے ساتھ ساتھ ٹریکٹرس، آٹوز کو ضبط کرلیاگیا۔ضلع ایس پی بھاسکر کی ہدایت پر ڈی ایس پی پرکاش کی قیادت میں یہ مہم چلائی گئی۔اس مہم میں دو سرکل انسپکٹرس،90ملازمین پولیس نے حصہ لیا۔

پولیس کے ساتھ سونگھنے والے کتے بھی تھے۔پولیس نے کہا کہ ضبط شدہ گاڑیوں میں بغیر نمبرپلیٹس چلائی جانے والی 21گاڑیاں،گاڑیوں کے نمبرچھپاتے ہوئے چلائی جانے والی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button