جنرل نیوز

کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر کل 18 فروری کو عظیم الشان ستائیسویں انٹرنیشنل معراج النبی کانفرنس

مہمان مقررین عالمی شہرت یافتہ ممتاز عالم دین ، خطیب ہند و نیپال علامہ شفیق اللہ چترویدی (نیپال ) ، علامہ احمد رضا منظری (بریلی )، علامہ مفتی منظور ضیائی ( ممبئی)کے خطابات

حیدرآباد۔17/فبروری2022ء ( راست ) کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی عظیم الشان ستائیسویں انٹرنیشنل معراج النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد 18/ فبروری 2023ء بروزہفتہ بعد نمازِ عشاء بمقام : گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئیگا ۔ محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کانفرنس کی قیادت پیر طریقت حضرت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی صاحب قبلہ ( شرفی چمن ) ، صدارت حضرت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی ، سرپرستی حضرت مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی ، نگرانی عالیجناب محمد شوکت علی صوفی کرینگے ۔

 

 

مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا حافظ سید شاہ محمد حسینی پیر الحسینی الرضوی القادری الطاہری ، حضرت مولانا محمد اخلاق اشرفی ، جناب خواجـہ معین الدین اقبال قادری ملتانی صاحب ( صدر کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی ) ، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی ، ڈاکٹر حیدر یمنی ، ڈاکٹر مجیب شاہد ، ڈاکٹر محمد عظیم برکاتی (ایڈوکیٹ) ، ڈاکٹر سید خالد ، ڈاکٹر سید قمر قادری ، ڈاکٹر غوث قادری شرکت کرینگے ۔ بیرونی مہمان مقرر ین میں عالمی شہرت یافتہ ممتاز عالم دین ، خطیب ہند و نیپال حضرت العلامہ شفیق اللہ چترویدی مدظلہ ٗ العالی ( نیپال) ، دوسرے مہمان مقرر عالمی شہرت یافتہ عالم دین ، خطیب الہند ، سیاح یوروپ و ایشیاء حضرت العلامہ محمد احمد رضا منظری (بریلی شریف )، معروف اسلامی اسکالر ، مفکر اسلام حضرت العلامہ مفتی محمد منظور ضیائی ( ممبئی) کے خصوصی خطابات ہونگے ۔مہمان نعت خواں نامور مداحِ رسول سیاحِ افریقہ عالیجناب محمد عادل اشرفی (بھیونڈی)اپنے مسحور کن انداز میں ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ نیز نظامت کے فرائض معروف نقیب اہل سنن ، ماہر شعر و سخن ، نقیب ِ اعظم حضرت علامہ کفیل عنبر ( کولکتہ ) انجام دینگے ۔ مقامی علماء کرام میں جنوبی ہند کے نامور عالم دین ، مفکر اسلام حضرت العلامہ ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی (کامل الحدیث جامعہ نظامیہ)، حضرت مولانا حافظ و قاری محمد اقبال احمد رضوی القادری ، حضرت مولانا ڈاکٹر نادر المسدوسی ، حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی ) کے بھی خطابات ہونگے۔ صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی صاحب ( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے ۔

 

 

کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری کلیم الدین حسان صاحب کی قرات سے ہوگا ۔ بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں معروف ثناء خوانِ رسول ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ نیز اس کانفرنس میں مہمان مقررین کرام کے دورِ حاضر میں اُمت ِمسلمہ کیلئے درپیش چیالنجس اور اس کاحل ، معراج النبی ﷺ قرآن و احادیث کی روشنی میں ، نماز کی فضیلت اور ترک نماز کے عذابات جیسے عنوانات پر بصیرت افروز خطابات ہونگے ۔ سابقہ کانفرنسوں میں فرزندان توحید کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ پر وسیع تر نشستوں کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ پینے کے پانی اور پارکنگ کی بہتر سہولت رہیگی۔ الحمد للہ رحمت عالم کمیٹی مسلسل 27سالوںسے اپنے دینی ، اصلاحی و تبلیغی مشن کو جاری رکھے ہوئے ۔ اس کانفرنس کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے اور دورِ حاضر میں اُمت مسلمہ کو متحد کرنے اور نماز کی فضیلت و اہمیت ودین متین کی صحیح تعلیمات سے آگاہ کرنے انکے ایمان و عقیدہ کے تحفظ کیلئے کمیٹی مسلسل اپنی خدمات میں مصروف ہے محمد شاہد اقبال قادری ( صدر رحمت عالم کمیٹی ) نے کہا کہ معراج النبی کانفرنس اور تحریک صلوٰۃ و تحریک حجاب کے اس مقصد کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے ۔

 

 

سید اعزاز محمد ، محمد عادل اشرفی ، عبدالکریم رضوی ، محمد عبدالمنان عارف قادری ، سید طاہر حسین قادری ، محمد عبید اللہ سعدی قادری شرفی ، مولانا ممتاز اشرفی نے تمام برادران اسلام سے گذارش کی ہے اس عظیم الشان کانفرنس کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button