تلنگانہ

ہندوستان میں یونیفارم سیول کوڈ لایا جائے گا۔ اقتدارمیں آنے پر سرکاری ملازمین کو1 تاریخ کو ملے گی تنخواہ: چیف منسٹرآسام کا کریم نگرمیں خطاب

کریم نگر:آسام کے چیف منسٹرہیمنتا بسوا شرما نے کہا کہ تلنگانہ میں بادشاہت چل رہی ہے۔ وہ کریم نگر میں ہندو ایکتا یاترا سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں رام راج آنے والا ہے۔ انہوں نے بی آر ایس اور ایم آئی ایم کو ایک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست آسام میں 6 ہزار مدارس بند ہو چکے ہیں، اگلے سال مزید 1000 مدارس بند ہو جائیں گے۔

چیف منسٹرآسام نے سوال کیا کہ تلنگانہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں زیادہ کیوں ہیں جو کہ ایک دولتمند ریاست ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آسام میں ایک لیٹر ڈیزل 92 روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ملازمین کو تنخواہ نہیں دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی کی حکومت آئے گی تو انہیں ایک تاریخ کو تنخواہ دی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں سول کوڈ یونیفارم لاگو کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو کوئی نہیں ڈرا سکتا جموں و کشمیر میں دفعہ 370 منسوخ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button