جرائم و حادثات

نارائن پیٹ ضلع میں جوے کے اڈہ پر پولیس کا چھاپہ، 23افراد گرفتار

نارائن پیٹ: 04 ستمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع میں جوئے کے اڈے پر پولیس نے  چھاپہ مار کر 23 افراد کو  گرفتار کرلیا اور 4 لاکھ 20 ہزار روپئے نقد رقم برآمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق نارائن پیٹ سرکل انسپکٹر سرکانت ریڈی نے میڈیا کو بتایا کے نارائن پیٹ منڈل کوٹا کونڈا گاؤں کے پہاڑی علاقے میں جوا کھیلنے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اس علاقے میں چھاپہ مار کر جوا کھیل رہے 23 افراد کو گرفتار کرلیا جن کے پاس سے 4 لاکھ 20 ہزار روپئے نقد رقم اور 16 سیل فون 6 سیکل موٹر 1 کار برآمد ہوئے۔ اس موقع سب انسپکٹر سوریش گوڑ کے علاوہ دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button