جنرل نیوز

خواجہ منشن مانصاحب ٹینک پر انٹرنیشنل پیس ایوارڈ _ 28ستمبر کو ڈاکٹر پنڈت ساگر ترپاٹھی کو دیا جائے گا۔مولانا مفتی صلاح الدین

حیدرآباد۔ 21 ستمبر(پریس نوٹ)کل ہند بزم رحمت عالم کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی جشن میلاد النبیۖ تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات کو قطعیت دے دی گئی ہے۔نائب صدر کل ہند بزم رحمت عالم مفتی محمد صلاح الدین نے بتایا کہ جشن میلاد النبیۖ کے ضمن میں جاریہ سال رحمت عالم انٹرنیشنل پیس ایوارڈ ڈاکٹر ساگر ترپاٹھی کو دیا جارہاہے ۔

 

انہوں نے بتایا کہ بزم رحمت عالم کا جلسہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم و رحمت عالم پیس ایوارڈ 28 ستمبر کو صبح 11 بجے دن خواجہ منشن مانصاحب ٹینک پر منعقد ہوگا جس کی سرپرستی مولانا سید محمود حسینی قادری الرفاعی المعروف سادات پیر بغدادی کریں گے۔صدر بزم جناب ایم اے مجیب سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ جلسہ کی صدارت کریں گے

 

۔مولانا سید متین علی شاہ قادری۔ مولانا شہود عالم اشرفی اور مولانا محمد صلاح الدین نظامی کے خطابات ہوں گے ۔جلسہ کا آغاز قرآت کلام پاک سے ہوگا۔ محمد مصطفی خان قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔کنوینرس جلسہ مولانا وسیم احمد اسدی قادری شمیمی اور حافظ محمد ساجد احمد قادری نے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں جلسہ میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button