ہیلت

میڈیکل طلبہ کے لئے مرکزی حکومت نے دی ایک خوشخبری

نئی دہلی _ 21 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) مرکزی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے ملک کے میڈیکل طلباء اب بیرون ملک میں بھی پریکٹس کر سکتے ہیں۔ نیشنل میڈیکل کونسل (NMC) کو ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن (WFME) سے اگلے 10 سالوں کے لیے تسلیم کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سے ہندوستان میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے  امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پی جی کورسز میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ وہاں پریکٹس بھی کرسکتے ہیں ۔

 

یہ اعلان کیا گیا ہے کہ 2024 سے ہندوستانی میڈیکل طلباء بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم اور پریکٹس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

 

مرکز نے کہا کہ ملک میں موجودہ میڈیکل کالج اور اگلے دس سالوں میں قائم ہونے والے میڈیکل کالجوں کو ڈبلیو ایف ایم ایس ای کی مسلمہ حیثیت ملے گی۔ ڈبلیو ایف ایم ایس ای مسلمہ حیثیت دینے کے لیے ہر میڈیکل کالج سے 50 لاکھ روپے کی فیس وصول کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے 706 میڈیکل کالج WFM کی اس مسلمہ حیثیت کے لیے تقریباً 351 کروڑ روپے خرچ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button