جنرل نیوز

دورروزہ خطبات رجوع الی القُرآن

صبر اور تقوی اختیار کرنے سے سربلند ی عطا ہوتی ہے۔ایس امین الحسن نائب امیر جماعت ِ اسلامی ہند

بیدر۔19/اکتوبر۔( )محمد آصف الدین میڈیا انچارج جماعتِ اسلامی ہند بیدر کی اطلاع کے بموجب ملک گیر مہم”رجوع الی القُرآن“ کے تحت شہر بیدر کی تاریخی جامع مسجد میں 17اور18اکتوبر2022ء کو خطبات ”رجوع الی القُرآن“ کا انعقاد عمل میں آیا۔محترم ایس امین الحسن صاحب نائب امیرِ جماعتِ اسلامی ہند نے17/اکتوبر کو خطبات کے ذریعے چار جلیل القدر انبیاء علیہ السلام کا تذکرے میں نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ با مقصد زندگی گزاریں۔انھو ں نے حضرت ابرہیمؑ کی سیرت کے حوالے سے بالخصوص بین المذاہب عقائد کی گفتگو کا دنیا میں پہلی مرتبہ فن سکھایا۔ انھوں نے حضرت یوسف ؑ سے متعلق کہا کہ انھوں نے اپنی جوانی میں حیا و پاک دامنی کی مثال قائم کی او رملک پر آنے والے قحط جیسے مشکل مسائل میں اپنی عقربی صلاحیتوں کا استعمال کرکے اس کا بہترین حل پیش کیا اور فوڈ اینڈ سیول سپلائی کے محکمہ کی ذمہ داری کو یہ کہہ کر قبول کیا کہ میں حفیظ اور امین ہوں۔حضرت یوسف ؑ کے اسوہ کی تقلید کرتے ہوئے اپنی جوانی کو بے داغ رکھیں اور ملک کے مسائل کا حل پیش کریں۔ تو دنیا آ پ کے وجود کو تسلیم کرے گی۔موصوف نے حضرت داؤد ؑکے حوالے سے کہا کہ ایک ہزار قبل مسیح تک دنیا لوہے سے نہ واقف تھی‘ کانسہ کا استعمال کرنے والی دنیا کو لوہا اور اس کے فوائد سے پہلی مرتبہ تعارف کروایا۔جو لوہے پر آج انسانی زندگی منحصر ہے اسی طرح ہمارے نوجوانوں کو سائنس اور ٹکنا لوجی میں مہارت حاصل کرکے ملکی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

نیز محترم نے نوجوانوں کو حق کی اشاعت کیلئے کمر بستہ ہونے کی اپیل کی اور فرمایا کہ حق کی سربلندی میں تعداد کی کمی یا زیادتی معنی نہیں رکھتی بلکہ اخلاص اور پامردی اہم ہوتی ہے۔انھوں نے حضرت سلیمانؑ سے متعلق کہا کہ وہ دنیا میں سب سے پہلے بین الاقوامی تجارت (انٹر نیشنل ٹریڈنگ) کا آغاز کیا۔مُختلف صنعتیں قائم کیں۔وقت کا اقتدار اور سائنسی ترقی کے باوجود وہ خدا سے غافل کبھی نہیں رہے۔غرور و تکبر کے بجائے اللہ کے سامنے جھک کر خدا سے اپنے روحانی تعلق کو ترقی کا ذریعہ بتایا۔محترم ایس امین الحسن صاحب نے18/اکتوبر کو اپنے دوسرے خطبہ میں ”موجودہ حالات میں قُرآن سے رہنمائی“ پر اِظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ایمان کا دعوی کرتے ہیں ان پر آزمائشیں آکررہتی ہیں،آزمائش کے ذریعے اللہ اپنے مُخلص بندوں کو چھانٹ لیتا ہے۔آزمائش کے موقع پر مایوسی اور جذباتیت کا مُظاہرہ کرنا ایمان کے کمزور ی کی علامت ہے،ایسے موقعوں پر مثبت رویہ اختیار کرتے ہوئے صبر اور تقوی اختیار کرنے کی تلقین فرمائی۔محترم نے فرمایا جب کبھی سخت حالات پیش آجائیں تو اللہ پر توکل کریں اور اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کردیں اور ایمان میں کمزوری آنے نہ دیں صبر و حکمت سے حالات کا سامنا کریں۔ اس طرح کا رویہ اختیار کرنے پر اللہ فرشتوں کے ذریعے مددکرتا ہے جس کی تفصیل قرآن غزوہ احزاب کے موقع سے پیش کرتا ہے۔و نیز 18اکتوبر کو مسجد لعلن حسینی بیدرمیں مردوں کیلئے قرآن لرننگ کلاس اور خواتین کیلئے بمقام الامین کالج بیدرمیں محترم نائب امیر جماعت اسلامی ہند کی نگرانی میں منعقد کئے گئے۔

اسکے علاوہ شہر کے مشہور و معروف تعلیمی ادارہ وزڈم کالج میں طلباء کیلئے رجوع الی القرآن کا موصوف نے ایک مؤثر ورک شاپ کیا۔ مذکورہ بالا دوروزہ خطبات کے پہلے دن پروگرام کا آغاز مفتی عبدالجلیل صاحب کی قراء تِ کلام سے ہوا۔جبکہ دوسرے دن حافظ محمد فضل اللہ صاحب کی قراء تِ کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔پہلے دن جناب محمد مقصود علی صاحب نے حمد باری تعالی پیش فرمائی۔اور دوسرے دن حافظ محمدنور الحق صاحب نے نعتِ پاک پیش فرمائی۔مذکورہ بالا دونوں ہی خطبات کے پروگرام میں جناب محمد آصف الدین صاحب رکن شوری جماعتِ اسلامی ہند کرناٹک نے خطبہ استقبالیہ دیا۔پہلے دن جناب سید عبدالستار صاحب امیرِ مقامی جماعتِ اسلامی ہند بیدر نے اِظہار تشکر کیا جبکہ دوسرے دن محمداکرم علی صاحب ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند بیدر اِظہار تشکرپیش کیا۔جناب محمد معظم صاحب ہر دو پروگرام کی بحسن خوبی نظامت فرمائی۔ ناظم علاقہ مولانا نجم الدین عمری صاحب‘ناظم مہم جناب رفیق گادگی صاحب‘ جناب محمد عارف الدین صاحب و مجتبیٰ خان صاحب معاونِ امراء مقامی بیدر‘ قاری طہٰ کلیم اُللہ سکریٹری مقامی بیدر‘ محمد یوسف نیلنگے امیر مقامی بسواکلیان‘حافظ سید کلیم اُللہ امیر مقامی ہمناآباد‘ محمد نظام الدین صاحب چیئرمین زکوٰۃ سنٹر انڈیا بیدر‘ایس آئی‘ جی آئی او‘آئیٹا اور ایچ آر ایس کے ذمہ داران کے علاوہ ضلع کے مُختلف مقامات سے علماء‘ حفاظ‘ڈاکٹرس‘ انجینئرس‘وکلاء‘صحافی‘ تاجر‘اور سماجی‘ تعلیمی‘مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران‘معزز مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے استفادہ فرمایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button