نیشنل

مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کی رپورٹر کو دھمکی۔ویڈیو وائرل

نئی دہلی: مرکزی وزیر سمرتی ایرانی صحافی پر بھڑک گئیں۔ کانگریس نے یہ ویڈیو شیئر کیا ہے۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ سمرتی ایرانی اتر پردیش میں اپنے  حلقے امیٹھی کا دورہ کر رہی تھیں۔ اس موقع پر انہیں صحافیوں نے گھیر لیا اور سوالات پوچھے۔ تاہم اس وقت وہ ایک رپورٹر سے ناراض ہو گئیں۔

 

 

 

انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ ان کے حلقے کے لوگوں کی توہین کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے حلقے کے لوگوں کی توہین کی گئی تو وہ خاموش نہیں رہیں گی۔ اس پر صحافی نے جواب دیا.. "میں کسی کی توہین نہیں کر رہا، میں صرف سوال کر رہا ہوں، سمرتی ایرانی نے دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ وہ اخبار کے مالک سے بات کریں گی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button