جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہر میں 30 لاکھ روپے نقد رقم ضبط

حیدر آباد : حیدرآباد کے پرانے شہر میں 30 لاکھ روپے نقد رقم پولیس نے تلاشی مہم کے دوران ضبط کر لی۔ اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت سرینواس،سری سیلم گوڑ اور سریش کے طور پر کی گئی ہے۔

 

ان تمام کا تعلق مشیر آباد اور بوئن سے بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم کی جانب سے اجج بڑا بازار یاقوت پورہ علاقے میں گاڑیوں کی تلاشی مہم انجام دی جا رہی تھی کہ یہ افراد مشتبہ حالت میں بیاگ میں رقم لے کر جا رہے تھے۔

 

انہیں پکڑ کر پوچھ تاچھ کی گئی وہ رقم سے متعلق صحیح جواب دینے میں ناکام رہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ یہ حوالے کی رقم ہے ٹاسک فورس نے ملزمین کو رین بازار پولیس کے حوالے کر دیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

 

یہاں یہ ذکر بے جا نہ ہوگا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے حیدرآباد میں جگہ جگہ پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی مہم انجام دیتے ہوئے بھاری رقم ضبط کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button