این آر آئی

ساپ (SAP) کڈنی سنٹر حیدرآباد مین سابق این آر آئیز کا اجلاس و تہنیتی تقریب

ریاض ۔ کے این واصف

حیدرآباد میں سعودی عرب سے لوٹے (سابق این آر آئیز) ہم خیال احباب کا ایک گروپ قائم ہے جو مسلسل بنیاد پر اپنے بامقصد اجلاس منعقد کرتا ہے۔ گروپ کا پچھلا اجلاس ساپ کڈنی سنٹر سالارجنگ کالونی پر منعقد ہوا۔ جس میں بڑی تعداد میں سابق این آر آئیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں این آر آئیز کے مسائل پر گفتگو کے علاوہ چند اراکین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تہنیت پیش کی گئی۔ ڈاکٹر عابد معز جنہین حال میں تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے کارنامہ حیات ایوارڈ (سرینواس لاہوٹی ایوارڈ برائے فروغ اردو) سے نوازہ گیا کو تہنیت پیش کی گئی۔

 

 

نیوز پورٹل “یاہند ڈاٹ کم” کے بانی سید ضیا الرحمان کو ZITCO سوپرمارکٹس اینڈ زکٹکو پرائیوٹ لمیٹڈ کے کامیاب قیام کے لئے، معروف Nephrologist ڈاکٹر محمد شعیب احمد خاں کو غیر معمولی طبی خدمات اور ڈاکٹر محمد عاقب احمد خاں کو بحیثیت کامیاب بزنس مین کے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شعیب احمد خاں نے گردون کو صحتمند رکھنے کے عمل پر ایک معلوماتی لکچر دیا اور حاضرین کے سوالوں جواب بھی دئیے۔ صحافی میر محسن علی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ انجینئر محمد مبین کے ہدیہ تشکر پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button