جنرل نیوز

چیف منسٹر ریونت ریڈی سے رکن اسمبلی ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کی ملاقات

نارائن پیٹ : 29 فروری (اردو لیکس) رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا نریڈی نے جمعرات کو جوبلی ہلز، حیدرآباد میں چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ نارائن پیٹ کوڈنگل لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ کی تعمیر کے سلسلہ میں، نارائن پیٹ حلقہ کے تمام منڈل جات کے مواضعات تک پانی پہنچانے پروجیکٹ کے ڈیزائن کو تبدیل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام تالابوں کو اس پانی سے بھر دیا جائے اور تمام زرعی زمین کو سیراب کیا جائے۔

رکن اسمبلی نے الیکشن میں کئے گئے وعدے کے مطابق نارائن پیٹ کوڑنگل لفٹ ایریگیشن پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے پر چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ اس پراجکٹ کی تعمیر دو سال کے اندر مکمل ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ اور دیگر اہم مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button