جرائم و حادثات

حیدرآباد میں روڈی شیٹر کا قتل

حیدرآباد _ 24 اکتوبر ( اردولیکس) حیدرآباد میں ایک روڈی شیٹر کا بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ حیدرآباد کے ایس آرنگر علاقہ کی داسارم بستی میں روڈی شیٹر کے قتل کی واردات پیش آئی۔مقتول کی شناخت ترون کے طورپر کی گئی ہے جس پر ایک اور روڈی شیٹراور اس کے ساتھیوں نے بڑاپتھرڈال دیا۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی روڈی شیٹراور اس کے ساتھی فرارہوگئے ۔اس واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمی ترون کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button