نیشنل

شاہ رخ خان کون ہیں میں نہیں جانتا۔چیف منسٹرآسام

نئی دہلی: چیف منسٹرآسام ہمنتا بسوا سرما نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ شاہ رخ خان کون ہیں وہ ان کے یا فلم پٹھان کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بجرنگ دل کے کارکنوں نے آسام کے شہر نرینگی میں ایک تھیٹر میں گھس کر فلم ‘پٹھان’ کے پوسٹرس پھاڑ دیے تھے اور انہیں نذر آتش کر دیا تھا اس تھیٹر میں ‘پٹھان’ کی اسکریننگ کی جانی ہے۔ اس تعلق سے میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں
سرما نے کہا خان نے مجھے فون نہیں کیا حالانکہ بالی ووڈ کے بہت سے لوگ مسئلہ کے سلسلے میں ایسا کرتے ہیں لیکن اگر وہ فون کرتے ہیں تو میں اس معاملہ کو دیکھوں گا۔‘ انہوں نے کہا اگر امن و امان کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور مقدمہ درج کیا گیا ہے تو کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ کے گانے ‘بیشرم رنگ’ میں دیپیکا پادوکون زعفرانی بکنی میں نظر آئی ہیں۔ اس پر شاہ رخ اور ان کی فلم کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ وشو ہندو پریشد سمیت دیگر تنظیموں کے کئی لیڈران نے فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button