جنرل نیوز

یاقوت پورہ پوسٹ آفس سے رعایتی شرح پر قومی پرچم کی سر براہی خط وکتابت کے وقت ھمیشہ پن کوڈ استعمال کرنےعوام کو پوسٹ ماسٹر کا مشورہ

حیدرآباد 5- اگست ( اردو لیکس ) پوسٹ ماسٹر یاقوت پورہ (ساؤتھ ایسٹ ڈیویژن) جناب محمد ابوالعاصم نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حیدرآباد ریجن پوسٹل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تلنگانہ کے تمام پوسٹ آفسوں پر عوام کو خریداری کے لئے قومی ترنگا سربراہ کیا جارہاہے

 

یہ ترنگےیاقوت پورہ پوسٹ آفس ( نزد کمان شیخ فیض یاقوت پورہ) پر بھی عوام کے لئیے دستیاب ہیں انہوں نے مزید بتایاکہ آزادی کا امرت مہا اتسو تقاریب کے تحت عوام میں حب الوطنی کے جذبہ کو فروغ دینے اور یوم آزادی کے موقع پر مکانات پر پرچم لہرانے کے مقصد کو پروان چڑھا نے کے مقصد سے یہ مہم شروع کی گئی ہے 30× 28 انچ کا قومی پرچم رعایتی شرح پرصرف 25 روپے میں عوام کو دیا جارہا ہےآن لائن epostofficeportal کے ذریعہ بھی قومی پرچم حاصل کیا جا سکتا ہے عوام آن لائن5 قومی پرچم حاصل کرسکتے ہیں

 

ـ کسی بھی زائد چارجس کے بغیر یہ پرچم 13- اگست تک متعلقہ پتہ پر خواہشمندوں کو پہنچا دئیے جائیں گے ـ جناب ابوالعاصم نے عوام کو مشورہ دیاکہ وہ خط وکتابت کے وقت لازمی طور پر PIN CODE کا استعمال کریں انہوں نے بتایا کہ پن کوڈ نہ ہونے کے سبب خطوط ‘ پارسلس اور دیگر اشیا کی ترسیل میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں اور جن کو بھی ہم بذریعہ پوسٹ کچھ روانہ کرنا چاہتے ہیں ان کو ملنے میں بھی کافی تاخیر ہو جاتی ہے اور اگر ہم کو اپنےمطلوبہ مقام کا پن کوڈ معلوم نہ ہوتو اپنے قریبی پوسٹ آفس جاکر پن کوڈ معلوم کر سکتے ہیں ـ

متعلقہ خبریں

Back to top button