جنرل نیوز

ڈاکٹر غلام صمدانی سابق پروفیسروڈین عثمانیہ یونیورسٹی کا انتقال 

حیدرآباد 11- ستمبر (محمد حُسام الدین ریاض ) ڈاکٹر سید غلام صمدانی سابق ڈین عثمانیہ یونیورسٹی کالج آف ٹکنالوجی ورکن بورڈ عثمانیہ یونیورسٹی ساکن سن سٹی ولد جناب سید عبدالقادرجیلانی مرحوم کا بعمر 89 سال پیر 11ستمبر 2023ءکو انتقال ہوگیا نماز جنازہ 12- ستمبر کو بعد نماز ظہر (جماعت 15-1بجے) مسجد شیخ فیصل سن سٹی پی اینڈ ٹی کالونی میں ادا کی جاۓ گی تدفین قطبی گوڑہ چپل بازار( نزد کاچیگوڑہ چوراہا) میں عمل میں آۓ گی

 

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند سید عبدالقادر جیلانی عرف مظہر اور 2دختران سیدہ احمدی مسرت معلمہ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول املی بن یاقوت پورہ ( چارمینار منڈل ) اور محترمہ سیدہ محمدی نصرت شامل ہیں – وہ ڈاکٹر اطہر فاطمہ صاحبہ عثمانیہ مڈیکل کالج(زوجہ جناب سید عبدالفتح یزدانی صاحب مرحوم) ‘ جناب سیدتوفیق حُسین اور جناب محمد ساجد علی خان ( جدہ) کے خُسر تھے مزید تفصیلات کے لئے فون 9885034465 پر یا 9848285201 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ھے

متعلقہ خبریں

Back to top button