جرائم و حادثات

خانہ پور میں الکٹرک شاک سے خاتون کی موت

خانہ پور: ضلع نرمل کے خانہ پورمستقرمیں ایک خاتون کی الکٹرک شاک کی وجہہ سے موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 36 سالہ ایس کویتا ساکن امبیڈکرنگر کالونی آج اپنے مکان میں ترکاری کاٹ رہی تھی کہ اچانک برقی تارچھوجانے سے خاتون کی موت ہوگئی۔ یہ بات سب انسپکٹررجنی کانت نے بتائی۔ انھوں نےبتایا کہ الکٹرک شاک کی وجہ سے جھلس جانے پرخاتون کو اس کے رشتہ داروں نے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکی۔ متوفیہ خانہ پور میونسپل آفیس کی آوٹ سورسنگ ملازمہ بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button