جنرل نیوز

نلگنڈہ میں ادارہ ادب اسلامی ہند کاقیام _ اسلامی ادب کی ترقی وترویج ادارہ کامقصد ۔ شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کا خطاب ۔

نلگنڈہ ۔ ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ نلگنڈہ کا قیام ریڈینس اسکول(ہمارا مدرسہ) نلگنڈہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں عمل میں آیا اس موقع پر صدر ادارہ نے افتتاحی کلمات میں ادارہ کا تفصیلی تعارف پیش کیا اور کہا کہ ادارہ پورے ہندوستان میں جہاں جہاں شاخیں قائم ہیں اسلامی ادب کی ترقی وترویج کے کاموں میں مصروف عمل ہے ۔

 

ابونبیل خواجہ مسیح الدین نایب صدر ادارہ جنوبی ہند نے اسلامی ادب کی ضرورت اور افادیت و اہمیت پر خطاب فرمایا جناب ناصر الدین صاحب نایب صدر ادارہ حیدرآباد نیا شہر نے ادارہ کے اغراض و مقاصد سے واقف کروایا۔ جبکہ اجلاس کا آغاز کمسن قاری عزیزم محمد عبدالرحمن بن نصیر کی قرأت کلام پاک سے ہوا ۔ مقامی عہدیداران کا متفقہ آرا سے انتخاب کیاگیا۔ جناب خواجہ معین الدین حسن صاحب صدر ادارہ۔جناب مسیح الدین صاحب ایڈوکیٹ ۔ جناب عطا الرحمن صاحب نایب صدور۔ جناب مظہر الحق صاحب متعمد عمومی۔جناب نصیر الدین صاحب متعمد اور ایک حرکیاتی نوجوان عزیزم سفیان قادری صاحب کو شریک معتمد۔ ۔ذمہ داران ادارہ نے کہا کہ یہ ایک خوشی و مسرت کا موقع ہے یہاں ادارہ ادب اسلامی ہند کی شاخ قائم ہوئی ۔

 

خازن اور ارکان عاملہ کے ناموں کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا ۔ ادارہ کے مختلف پروگرامس بیت بازی کے مقابلے اور شعر گوئی کسطرح کی جاے افسانے اور چھوٹی چھوٹی کہانیاں لکھنے مقامی اردو میڈیم اسکولز اور کالجز میں پروگرامس رکھے‌ جائینگے۔ تاکہ نسل نو میں اردو ادب کا ذوق و شوق پیدا ہو۔شعری وادبی نشست منعقد ہوی جسکی نظامت جناب سید عبد الاحد سہیل ریاستی خازن ادارہ نے فرمای۔ مقامی شعرا جناب معین الدین حسن جناب مظہرالحق۔ جناب سید فرید۔ جناب عبدالغنی صاحب نے تلگو میں اپنا کلام پیش کیا۔

 

جناب حسیب الدین جاوید صاحب اور ابو نبیل خواجہ مسیح الدین صاحب نے افسانے پیش کے۔ آخر میں أمیر مقامی جناب یوسف الدین نے منتخب شعراء کے اشعار پیش فرمائے ۔جناب سید عبدالاحد سہیل حیدرآباد نے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button