جرائم و حادثات

حیدرآباد، مدرسہ کے 5 طلباء تالاب میں غرق، بچانے کی کوشش میں مدرس بھی جاں بحق

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں واقع میڑچل میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق شہرکے علاقہ عنبرپیٹ سے تعلق رکھنے والے مدرسہ کے طلباء ملکارم کے تالاب مدرس کے ہمراہ گئے ہوئے تھے۔ پیراکی کے دوران 5 بچے غرق ہورہے تھے انھیں بچانے کی مدرس نے کوشش کی تاہم بچوں نے انھیں بھی پکڑ لیا جس کی وجہہ سے پانچ طلباء اورمدرس پانی میں غرق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کاچیگوڑہ کر رہنے والے اسماعیل، جعفر، سہیل، ایان، ریان کے طورپرکی گئی ہے جبکہ مدرس کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے نعشوں کو تالاب سے باہرنکالا۔ جاں بحق بچوں کی عمر 12 تا 14 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button