جنرل نیوز

مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد کی گرانقدردینی خدمات لائق تحسین 31/ڈسمبر کو ورکشاب سے استفادہ کی اپیل

محمدافضل الدین صدرعیدگاہ جدیدوقدیم کمیٹی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مفتی سعید اکبر صاحب کی نگرانی میں کام کرنے والی متحرک وفعال تنظیم تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ اینڈ چیارٹیبل کے تحت ایک سو کلومیٹر کے حدودمیں انتہای قابل قدردینی خدمات انجام دی جارہی ہیں سینکڑوں مکاتب دینیہ قائم کرکے دیہات اورپسماندہ علاقوں کے دس ہزارسے زائد طلباءوطالبات کے دین وایمان عوائد واعمال کے تحفظ کی ہمہ گیر محنتیں جاری ہیں الحمدللہ ڈیڑھ سو مساجد کی تعمیر کرای گئ نیز مختلف موقعوں پر حالات وماحول کو سمجھتے ہوے بروقت جلسے کانفرنس اورورکشاب منعقد کرکے عوام وخواص کی دینی وعلمی راہ نمای کرنا اس تنظیم کی پہچان ہے

 

چنانچہ موجودہ حالات میں جو نت نئے دین بیزار وایمان سوز فتنے جنم لے رہے قادیانیت شکیلیت گوہرشاہی فتنہ فیاض ودیگر ایمان کے لٹیروں سے امت مسلمہ کو ان کے باطل عقائد فاسد نظریات سے واقف کرانے کے لے بتاریخ 31/ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نماز عصر بمقام ادارہ انوارالمدارس بابن صاحب پہاڑی نظام آباد پر ایک روزہ تفھیم ختم نبوت ورکشاب رکھا گیا ہے جو موضوعات کے حوالہ سے انتہای حساس اوراہم ورکشاپ ہے ہم خدام عیدگاہ کمیٹی پرخلوص اپیل کرتے ہیں کہ علماء کرام وعوام الناس زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس ورکشاپ سے استفادہ کریں اوراپنے قیمتی وقت کو فارغ کرکے ملت اسلامیہ کے مسائل سے آگاہی حاصل کریں اس موقع محمد عبدالمنان نائب صدر وعبدالحی راحیل ایکٹیوممبر کے علاوہ دیگر ذمہ داران نے پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی

متعلقہ خبریں

Back to top button