جرائم و حادثات

رام مندر افتتاحی تقریب کے دن شرپسندوں نے اسکول ہیڈ ماسٹر سے زبردستی اسکول بند کروانے کی دھمکی دیتے ہوئے کی ہاتھا پائی _ تلنگانہ کے اوٹکور منڈل میں 6 افراد پر کیس درج

اوٹکور : 24 جنوری (اردو لیکس) تلنگانہ کے اوٹکور منڈل کے کولور موضع میں 22 جنوری کو ہوٸے رام مندر افتتاحی تقریب کے ضمن میں رام بھکتی کے نام سے ریالی کا اہتمام کرتے ہوٸے کولور موضع میں واقع خانگی اسکول پہنچ کر چند شرپسندوں نے جبرا ہیڈ ماسٹر سے بحث و تکرار کرتے ہوٸے ڈرا دھماکر اسکول کو بند کروایا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق کولور موضع کے ایک خانگی اسکول (گڈ سیفارڈ)اسکول میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کے ضمن میں رام بھکتوں نے ایک ریالی منظم کرتے ہوٸے اسکول پہنچ کر اسکول کو تعطیل دینے کے لئے ہیڈ ماسٹر وجٸے ساگر پر دباؤ ڈالا۔

 

جس پر ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ مجھے ڈی ای او سے اگر اس کی اجازت ملتی ہے تو میں اسکول کو تعطیل دوں گا۔ہیڈ ماسٹر کے جواب  پر برہم شرپسندوں نے ہیڈ ماسٹر کو ڈرایا دھمکایا۔اس دوران شرپسندوں نے ہیڈ ماسٹر سے بحث و تکرار کرتے ہوٸے ہاتھا پاٸی بھی کی۔ اسکول کے واچ مین رمیش کی درخواست پر اوٹکور ایس آئی گوکاری نے 6 شرپسندوں کے خلاف مقدمات درج کٸے۔واضح رہے کہ اوٹکور منڈل متحدہ ضلع محبوب نگر میں ایک حساس مقام جانا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button