تلنگانہ

دلت بندھو کی طرز پر مسلمانوں کے لئے بھی اسکیم متعارف کرانے چیف منسٹر چندرشیکھرراؤ سے نمائندگی کا تیقن _ بی آر ایس پارٹی میں رکنیت سازی تقریب سے رکن اسمبلی جوگورامنا کا خطاب

نمائندہ خصوصی کی رپورٹ 

عادل آباد۔19/مارچ(اردو لیکس)دلت بندھو اسکیم کی طرز پر مسلمانوں کے لئے بھی اسکیم متعارف کرانے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ سے نمائندگی کرنے کی یقین دھانی کرواتے ہوئے سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے عادل آباد کے مسلمانوں کو آنے والے دسمبر کے مہینے میں اسمبلی انتخابات کا اشارہ دیتے مزید بحیثیت ایم ایل اے اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب بنانے کی خواہش ظاہر کی۔رکن اسمبلی جوگورامنا نے آج شہر مستقر عادل آباد کے وارڈ نمبر 32 کے سابق مجلسی کارکن سید پرویز اور ان کے والد جناب سید انصار کے ہمراہ سینکڑوں مسلم نوجوانوں کی بی آر ایس پارٹی میں شمولیت و رکنیت سازی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے عبداللہ چوک پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

اس تقریب میں میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،ڈی سی سی بی چیرمین اے بھوجا ریڈی،سابق بی آر ایس ٹاؤن صدر سید ساجد الدین،بی آر ایس پارٹی ٹاؤن صدر اجے،جنرل سیکرٹری محمد اشرف علی،کو آپشن ممبر محمد اعجاز احمد،بی آر ایس پارٹی اقلیتی قائدین محمد یونس اکبانی،محمد ظہور الدین،شیخ سلیم پاشاہ،عتیق الرحمن،محمد ابوذر،ایوب خان،قاضی سلیم و دیگر نے شرکت کی۔وارڈ نمبر 35 کے صدر و ابھرتے ہوئے نوجوان لیڈر عتیق الرحمن نے بحسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دیے۔

 

اس موقع پر رکن اسمبلی جوگورامنا کے ہاتھوں سید انصار اور ان کے فرزند سابق مجلسی کارکن سید پرویز نے سینکڑوں نوجوانوں کے ہمراہ بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔جوگورامنا نے پارٹی کھنڈوا پہناکر کر خیر مقدم کیا۔اس تقریب سے رکن اسمبلی جوگورامنا نے مزید خطاب میں خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات جیتنے کے بعد جیسا محسوس ہوتا ہے آج رکنیت سازی تقریب میں عوام و نوجوانوں کی کثیر تعداد و بی آر ایس پارٹی سے محبت کو دیکھ ویسا ہی محسوس ہورہا ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کانگریس اور بی جے پی کو زبردست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا مکمل صفایا ہوچکا ہے اور مرکز کی بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی جھوٹی باتوں سے عوام تنگ آچکی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے روز افزوں اشیاء خوردونوش و پکوان گیس اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو لیکر عوام میں مرکزی حکومت کے خلاف ناراضگی پائی جا رہی ہے۔جوگورامنا نے دعویٰ کیا کہ آئندہ 20 سالوں تک ریاست تلنگانہ میں بی آر ایس پارٹی کا پرچم لہراتا رہے گا اور 2024 کے اسمبلی انتخابات میں بھی بی آر ایس پارٹی ہی مزید کامیاب ہوگی۔

کیوںکہ بی آر ایس پارٹی جیسی فلاحی اسکیموں کی نظیر دوسری ریاستوں میں نہیں ملتی اور پارٹیوں نے ابتک عوام کے ساتھ حق تلفی کی ہے۔تاہم بی آر ایس پارٹی ہر طبقہ کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے۔اگر آئندہ 20 سالوں تک ریاست تلنگانہ میں بی آر ایس پارٹی اقتدار میں رہتی ہے تو یہاں کی عوام کی غربت ختم ہوجائے گی

 

۔قبل اس کے رکن اسمبلی جوگورامنا کی رکنیت سازی تقریب میں آمد کے موقع پر مسعود چوک سے اوپن جیت میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے اور راستے میں جگہ جگہ پھولوں کا ہار ڈالکر گھساڑی رقص کے ذریعے شاندار استقبال کیا گیا اور عبداللہ چوک پر کرین کی مدد سے بڑا ہار ڈالکر *ویلکم* استقبال کیا گیا اور اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر سید پرویز کی نمائندگی پر جوگورامنا نے مسجد رضاء کی تعمیر کے لئے ایم ایل اے فنڈ سے 10 لاکھ دینے کا وعدہ بھی کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button