جرائم و حادثات

حیدرآباد: 7 لاکھ روپے لوٹ لینے والی ٹولی گرفتار۔ اے ٹی ایم میں رقم جمع کروانے کے دوران‌ ڈکیتی۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد : حیدرآباد کی سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے دومل گوڑہ پولیس کے ساتھ ملکر ڈکیتی کی واردات میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا۔ 03-07-2023 کو شام کے اوقات میں حمایت نگر میں واقع پنجاب نیشنل بینک کے اے ٹی ایم سنٹر میں ایک نوجوان رقم جمع کروانے آیا تھا۔

 

 

وہ مشین میں رقم ڈپازٹ کررہا تھا کہ ملزمین نے کالی مرچ کا اسپرے اس کے منہ پر چھڑک دیا اور 7 لاکھ روپے نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے چاروں ملزمین کو پولیس نےگرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 3.25 لاکھ روپے کی نقد رقم، ایک سوئفٹ کار، ایک پلسر بائیک، پیپر سپرے کی بوتل ضبط کرلی گئی۔ ملزمین کا تعلق کیرالہ سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button