نیشنل

اظہرالدین اورحیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے اراکین کے خلاف حیدرآباد میں کیس درج

حیدرآباد: حیدرآباد کی بیگم پیٹ پولیس نے ٹیم انڈیا کے سابق کپتان و حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر محمد اظہرالدین اوراسوسی ایشن کے دیگر اراکین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹکٹوں کی مبینہ بلیک مارکیٹنگ، لاپرواہی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور جم خانہ گراؤنڈ، سکندرآباد میں شائقین کو سہولیات فراہم نہ کرنے کے الزام میں دھوکہ دہی کے الزام میں تین مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ حیدرآباد میں 25 ستمبر کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 میاچ کھیلا جانے والا ہے۔ پولیس نے یہ مقدمہ زخمی ہونے والے شائقین کی شکایت پر درج کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button