ایجوکیشن

یوم آزادی کے موقع پرایم ایس نے کیا تقریب تکمیل حفظ قرآن کا انعقاد۔ایم ایس حفظ اکیڈیمی کی چھٹی اور ساتویں بیچ کے111حفاظ کی دستار بندی

حیدرآباد، 16 اگست 2023 (پریس نوٹ)طلبہ کو حفط قرآن کے ساتھ ہی ساتھ عصری تعلیم سے جوڑنےکے مقصد سے قائم ایم ایس حفظ اکیڈیمی نے حفظ قرآن مکمل کرنےوالے ایک سو گیارہ لڑکے اور لڑکیوں کے اعزاز میں بڑے پیمانہ پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ تکمیل حفظ قرآن کی پانچویں دستار بندی تقریب یوم آزادی کی شام میٹرو کنونشن آرام گھر میں منعقد ہوئی اور اس میں معزز مہمانوں، حفاظ طلبہ اور ان کے عزیز و اقارب اور خیر خواہوں نے شرکت کی۔

 

 

ایم ایس حفظ اکیڈیمی کےدو سالہ کورس کے دوران حفظ قرآن مکمل کرنے والے 111 طلبہ میں سے 73 طلباء اور 38 طالبات ہیں ان کا تعلق اکیڈیمی کی چھٹی اور ساتویں بیچ سے ہے ۔طلبہ اور طالبات کی دستار بندی کے لئے الگ الگ اسٹیج کا انتظام کیا گیا تھا۔حفظ اکیڈیمی میں طلبہ کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیئرمین محمد لطیف خان کی رہنمائی حاصل ہوتی ہے، محمد لطیف خان (میموری خان) عالمی شہرت یافتہ میموری ٹرینر ہیں۔ یہاں حفط قرآن کورس کے طلبہ کو انتہائی موثریادداشت حاصل کرنے کی تکنیک سکھائی جاتی جو انہیں حفظ قرآن کے علاوہ زندگی کے تمام پہلوؤں میں کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔

 

 

اس تقریب میں معزز علماء کرام حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسجد ندوی قاسمی صاحب نقشبندی شیخ الحدیث جامعہ امدادیہ مرآدباد اور حضرت مولانا احمد عبداللہ طیب قاسمی صاحب نے شرکت کی ۔اس موقع پر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسجد ندوی قاسمی صاحب نے خطاب کرتے ہوئےحاضرین کو اپنی حکمت اور بصیرت سے منور کیا جبکہ حضرت مولانا احمد عبداللہ طیب قاسمی صاحب نے اپنی رقت انگیز دعا کے ذریعہ پوری محفل کو پر اشکبار کردیا۔ اورمولانا محمد بن عبدالرحیم با نعیم صاحب نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھراپردیش نے حفظ کی تکمیل کرنے والے طلبہ کو نصیحت آموز خطاب سے نوازا۔

 

 

تقریب کی خاص بات دستار بندی تھی جس میں ہر حافظ کو معزز مہمانان نے اعزازی پگڑی پہناتے ہوئے انہیں سند اور میمنٹو پیش کیا۔ تکمیل حفظ قرآن کی 5ویں دستار بندی تقریب ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے وژن اور مشن کا منہ بولتا ثبوت تھی، جس کا مقصد نوجوانوں کی ایک ایسی نسل کو پروان چڑھانا ہے جو اسلامی اور جدید تعلیم دونوں سے بخوبی واقف ہوں، اور جو معاشرے اور قوم کے لیے مثبت کردار ادا کر سکیں۔ یہ تقریب طلبہ کی یادداشت اور مضبوط ایمان کا ایک ایسا مظاہرہ ہے جو قابل تحسین ہے۔ ایم ایس حفظ اکیڈیمی سے اب تک 300 طلبہ نے حفظ قرآن مکمل کرنے کااعزاز حاصل کیا ہے۔

 

 

اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیئرمین محمد لطیف خان نےان تمام طلبہ کو اور ان کے والدین کومبارکباد پیش کی جنہوں نے حفظ القرآن کی صورت میں اپنی زندگی کا اہم سنگ میل حاصل کیا ہے ۔ اس موقع پران کی مستقبل کی کوششوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے وائس چیرپرسن نزہت صوفی خان نے جلسہ گاہ میں خواتین کےلئے قائم علٰحدہ حصہ اور یہاں طالبات کی دستاربندی کے نظم کی نگرانی کی ۔ ایم ایس کے منیجنگ ڈآئرکٹر انور احمد اور سینیئر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے بھی تقریب تکمیل حفط قرآن میں شرکت کی.

 

متعلقہ خبریں

Back to top button