جرائم و حادثات

ڈاکڑمظہرالدین کی خودکشی پر ڈی سی پی کا بیان

حیدرآباد: شہر کے مشہورڈاکٹرمظہرالدین علی خان کی موت کے بارے میں پولیس کے حکام نے میڈیا کو جانکاری دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ویسٹ) جوئل ڈیوس نے کہا کہ یہ واقعہ دوپہر کے قریب اس وقت سامنے آیا جب مظہر الدین علی خان ہاسپٹل یا دیگرافراد کے فون کالس کا جواب نہیں دے رہے تھے۔ ان کے رشتہ داروں نے ملازمین کو مطلع کیا جس پران کے کمرے میں گئے اوردیکھا تو ڈاکٹرمظہرخون میں لت پت پڑے ہوئے تھے۔ انھیں علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹرمظہرنے اپنی لائسنس یافتہ پوائنٹ 32 پستول سے خودکشی کی ہے۔ خودکشی کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button