تلنگانہ

سابق وزیر محمد علی شبیر کا مولانا رحیم الدین انصاری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

حیدرآباد، 27 ستمبر ( پریس ریلیز) سابق وزیر محمد علی شبیر نے تلنگانہ اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین اور مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کے سربراہ مولانا رحیم الدین انصاری کے انتقال پر گہرے صدمے اور درد کا اظہار کیا ہے۔

 

شبیر علی نے  ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا رحیم الدین انصاری کی وفات سے تلنگانہ بالخصوص مسلم کمیونٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کے ذریعے غریب اور مظلوم طبقے کو تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسی طرح اردو اکیڈمی کے چیرمین کی حیثیت سے مولانا رحیم الدین انصاری نے اردو زبان اور اس کے بولنے والوں کی کئی طریقوں سے خدمت کی ہے۔ وہ ملک میں فرقہ پرست اور تفرقہ انگیز قوتوں کے خلاف لڑنے میں ہمیشہ سرگرم رہے

 

شبیر علی نے کہا کہ مولانا رحیم الدین انصاری نے ہمیشہ حیدرآباد اور دیگر مقامات پر دینی مدارس کے لیے ڈھال کا کام کیا۔ انہوں نے کبھی بھی مدارس کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی اور بے راہ روی کو برداشت نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا رحیم الدین انصاری نے کئی طریقوں سے تلنگانہ کے عوام بالخصوص مسلم کمیونٹی کی خدمت کی ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

انھوںں نےکہاکہ”مولانا رحیم الدین انصاری کے انتقال سے مجھے بہت بڑا ذاتی نقصان ہوا ہے کیونکہ میں نے ایک بہت اچھے دوست کو کھو دیا ہے جسے میں تین دہائیوں سے جانتا تھا، اللہ سے دعا ہے کہ وہ انہیں ‘مغفرت’ اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ‘آمین،

متعلقہ خبریں

Back to top button